پاکستان

میئر کراچی نے کراچی کے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

Published

on

کراچی  میں  ٹریفک کے بڑھتے  مسائل کے حل کے لیے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب  نے وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھ دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ نمائشی چورنگی سے میونسپل پارک جامع کلاتھ مارکیٹ تک بہت بُری صورتحال ہے جس کی بنیادی وجہ گرین لائن منصوبے کا نامکمل ٹریک ہے۔ لیاری ایکسپری وے پر کراچی پورٹ سے ملک بھر میں جانے اور آنے والی گاڑیوں کو اجازت دی جائے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ گرین لائن بس سروس منصوبہ سندھ انفراسٹرکچر کمپنی نے مکمل کرنا تھا۔ نمائشی چورنگی سے میونسپل پارک جامع کلاتھ مارکیٹ تک بہت بری صورتحال ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ بری صورتحال اور ٹریفک کی روانی کا مسئلہ گرین لائن منصوبے کا نامکمل ٹریک ہے۔لاکھوں لوگوں کو ایم اے جناح روڈ سے روزانہ گزر ہوتا ہے جنہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ لیاری ایکسپریس وے منصوبے پر ہیوی ٹریفک پر عائد پابندی کی وجہ سے بھی اندرون شہر مسائل ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ لیاری ایکسپریس وے کے ماہرین نے بتایا کہ اس منصوبے پر ہیوی ٹریفک چل سکتی ہے۔لیاری ایکسپری وے پر کراچی پورٹ سے ملک بھر میں جانے اور آنے والی گاڑیوں کو اجازت دی جائے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ وزیر اعظم صاحب ! آپ کی درلچسپی اور قائدانہ صاحتیوں نے لاہور کو تبدیل کیا۔کراچی میں ٹریفک کے مسائل بھی آپ کی توجہ کے منتظر ہیں۔

2 Comments

  1. pillow

    اپریل 30, 2024 at 2:03 شام

    Hello Neat post Theres an issue together with your site in internet explorer would check this IE still is the marketplace chief and a large element of other folks will leave out your magnificent writing due to this problem

  2. HenrySaubs

    جولائی 11, 2024 at 2:44 صبح

    mexico drug stores pharmacies: mexico pharmacy – mexican pharmacy

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version