پاکستان
وزیر داخلہ کی صدارت میں رینجرز ہیڈکوارٹرز میں اجلاس، کچے کے علاقے میں آپریشن اور کراچی سٹریٹ کرائمز پر بریفنگ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس کے دوران کراچی اسٹریٹ کرائم اور امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں کچے کے آپریشن سمیت مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیرِداخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی جی ریِنجرز میجر جنرل اظہر وقاص،سیکٹر ز کمانڈرزنے شرکت کی۔اجلاس میں کراچی اسٹریٹ کرائم اور امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ریِنجرز حکام نے وفاقی وزیر داخلہ کو کچے میں قائم کی جانے واکی چیک پوسٹوں پر بھی بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امن وامان کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،صوبائی حکومت کے ساتھ کوآرڈینیشن کو مزید بہتر کر کے کام کیا جائے۔