ٹاپ سٹوریز
شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات،الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
پاکستان مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوئی تھی۔
ملاقات میں رانا ثناء اللّٰہ اور ایاز صادق بھی شریک تھے، جبکہ آئی پی پی کی طرف سے عون چوہدری ملاقات میں موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات میں الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کیا گیا، سیٹوں کا نمبر کیا ہو گا یہ اگلی ملاقاتوں میں پیپر ورک کے ساتھ طے ہوگا۔