پاکستان

مہتاب عباسی نے مسلم لیگ ن چھوڑ دی، آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

Published

on

سردار مہتاب خان عباسی نے مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرلیں۔سابق گورنرخیبرپختونخوا آزاد حیثیت میں انتخابات لڑیں گے۔

سردار مہتاب خان عباسی نے فروری میں بطورمرکزی نائب صدرن لیگ پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

سردار مہتاب نے پارٹی کی صوبائی قیادت پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف سے اصولی اختلاف ہیں، ان کے پاس کمزور ٹیم ہے اورمعاشی بحران کا حل مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ پنجاب تک محدود ہو کررہ گئی ہے ،صوبہ میں ن کی قیادت اپنی ذات کا سوچتی ہے۔ میرے میاں نوازشریف سے اصولی اختلاف ہیں،مریم نوازسے اختلاف نہیں، مگرسیاسی جماعتوں میں جمہوریت ہونی چاہئے۔ مسلم لیگ ن میں منافقانہ سوچ اور رویہ اہم ہو گیا ہے۔

سردار مہتاب عباسی نے مزید کہا کہ موجود حلقہ بندیاں بھی میرے خلاف سازش ہیں، مسلم لیگ ن میں بھی ایسے لوگ شامل ہوگئے ہیں جو منافقانہ رویہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا خیبر پختونخوا میں ڈھانچہ ختم ہوچکا ہے، سیاسی جماعتوں کا منشور مارکیٹنگ سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version