شوبز

ناپا میں کرشن چندر کے ناول سے ماخوذ ڈرامہ مینٹل پیس 10 دسمبر تک پیش کیا جائے گا

Published

on

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس(ناپا)میں کرشن چندرکے ناول سے ماخوذ کامیڈی تھیٹرمینٹل پیس پیش کیا گیا۔

کرشن چندر کے ناول سے اخذ کامیڈی ڈرامہ مینٹل پیس نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے ضیاء محی الدین تھیٹر میں پیش کیا جارہا ہے۔

ڈرامہ ایک مرکزی کردارشہزاد کے گردگھومتا ہے،جس کی ازدواجی زندگی بے سکون ہے،اور کسی بھی شادی سے اسے خوشی نہیں ملی۔

سکون کی تلاش میں شہزاد یکے بعد دیگرے تین شادیاں کرلیتا ہے،جس کے بعد اس کی زندگی بیویوں کی شکایتوں کے انبار کی وجہ سے مزید اجیرن ہوجاتی ہے،جس کی وجہ سے وہ ایک انوکھا فیصلہ کرتاہے۔

ڈرامے میں شہزاد کی تین بیویوں کے کرداررچنا کرپلانی،زرقا خان اورمنال صدیق نے کیے ہیں،ناپا میں تھیٹرپلے 10دسمبر تک پیش کیا جائےگا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version