پاکستان

اسلام آباد میں میٹرو بس کے کرائے میں اضافہ، 30 سے بڑھا کر 50 روپے کردیا گیا

Published

on

سی ڈی اے بورڈ نے میٹرو کرایہ 30 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کرنے کی منظوری دے دی۔ سی ڈی اے بورڈ نے مذکورہ منظوری سوموار 4 ستمبر کے منعقدہ اجلاس میں دی۔

سی ڈی اے بورڈ کو بتایا گیا کہ اتھارٹی سالانہ کروڑوں روپے میٹرو کرائے میں سبسڈی کے طور پر برداشت کر رہی ہے۔ پراجیکٹ کو بحال رکھنے ، ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی اور گاڑیوں کی مرمت کیلئے کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔

سی ڈی اے بورڈ میٹرو کرایہ فی کس 30 روپے سے بڑھا کر پچاس روپے کرنے کی منظوری دے دی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version