دنیا
حزب اللہ کے لیے ڈیجیٹل کرنسی میں بھجوائے گئے کروڑوں ڈالر ضبط کر لئے، اسرائیل کا دعویٰ
اسرائیل نے ایران کی حمایت یافتہ لبنان کی حزب اللہ کے لیے ڈیجیٹل کرنسی میں بھجوائے گئے کروڑوں ڈالر ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیل کی وزارت دفاع نے کہا کہ حزب اللہ کے لیے کروڑوں ڈالرز ڈیجیٹل کرنسی کی صورت میں بھجوائے گئے فنڈز کی ضبطی کی منظوری اسرائیل کے وزیر دفاع نے دی۔
اسرائیلی وزارت دفاع نے کہا کہ حزب اللہ نے اس سال کے آغاز سے ڈیجیٹل کرنسیوں کو فنڈز منتقلی کے لیے استعمال کیا، یہ فنڈز اسے تھرڈ ارٹی ٹرانسفر ہوتے تھے۔
اسرائیلی وزیردفاع نے کہا کہ میں نے ان فنڈز کو ضبط کرنے کے احکامات جاری کئے، ان فنڈز کو اسرائیل منتقل کر دیا گیا ہے، اس اقدام سے ہم نے حزب اللہ کے لیے فنڈز کی منتقلی کا راستہ کامیابی سے بند کر دیا ہے۔