پاکستان
چلاس میں معمولی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے
چلاس میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز سینٹر کے مطابق چلاس میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جس کی شدت ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 3.0ریکارڈ ہوئی۔
زلزلے کی گہرائی 36کلومیٹرریکارڈہوئی، زلزلہ 2بجکر31منٹ پرریکارڈ ہوا، زلزلے کا مرکز چلاس کے جنوب مغرب میں 94کلومیٹرکی دوری پرتھا۔