شوبز
مس یونیورس انڈونیشیا مقابلہ، 6 حسیناؤں کا منتظمین پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام
مس یونیورس انڈونیشیا مقابلے میں شریک چھ حسیناؤں نے پولیس کو شکایت درج کروائی ہے جس میں منتظمین پر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا الزام لگایا گیا ہے، الزام لگایا گیا ہے کہ انہیں بے لباس "باڈی چیکس” کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس نے شکایت درج کرائے جانے تصدیق کی اور کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔
29 جولائی سے 3 اگست تک دارالحکومت جکارتہ میں منعقد ہونے والے انڈونیشیائی مقابلہ حسن میں شریک حسیناؤں نے کہا کہ منتظمین نے ان میں سے پانچ کو کہا کہ وہ اپنے زیر جامے اتار کر ایک کمرے میں جسمانی معائنہ کرائیں، اس کمرے میں 20 سے زیادہ لوگ تھے جن میں جن میں مرد بھی شامل تھے۔
ان کی وکیل میلیسا انگگرینی نے کہا کہ اس کے بعد پانچوں مقابلہ کرنے والوں کی ٹاپ لیس تصویر بنوائی گئی، اس طرح کے چیک کی ضرورت نہیں تھی، چھ امیدواروں نے شکایت درج کرائی۔
شکایت کنندگان میں سے ایک نے نیوز چینل کومپاس ٹی وی کے ذریعے نشر ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسے نامناسب انداز میں پوز کرنے کے لیے کہا گیا، ٹانگیں کھول کر پوز کرنے کے لیے بھی کہا گیا۔
براڈکاسٹر نے اس کا چہرہ دھندلا کرکے ایک نامعلوم خاتون دکھائی جس نے کہا، "مجھے ایسا لگا جیسے مجھے جھانک کر دیکھا جا رہا ہے، میں بہت الجھن میں تھی اور بے چین تھی۔”
رائٹرز نے مس یونیورس انڈونیشیا مقابلہ چلانے والی کمپنی پی ٹی کیپیلا سواستیکا کریا اور کمپنی کی بانی پوپی کیپیلا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
مس یونیورس آرگنائزیشن نے فوری طور پر تبصرہ کے لیے ای میل کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
جکارتہ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ پیر کو رپورٹ موصول ہوئی ہے اور اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔
دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے مسلم ملک انڈونیشیا میں مذہبی گروپ ماضی میں مقابلہ حسن پر اعتراض کرتے رہے ہیں۔
تھائی مشہور میڈیا ٹائیکون اور ٹرانس جینڈر حقوق کے وکیل جیکاپونگ "این” جکراجوتپ نے پچھلے سال 20 ملین ڈالر میں مس یونیورس آرگنائزیشن کو خریدا تھا۔
جکارتہ میں یہ مقابلہ اس سال کے آخر میں ایل سلواڈور میں منعقد ہونے والے سالانہ مس یونیورس مقابلے کے لیے انڈونیشیا سے داخلے کے انتخاب کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔
مس یونیورس آرگنائزیشن کی طرف سے چلایا جانے والا یہ مقابلہ، جو 1996 سے 2002 کے درمیان ڈونلڈ ٹرمپ کی شریک ملکیت تھا، 1952 سے چل رہا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی