کھیل
مچل جانسن نے کرکٹ آسٹریلیا کا دعوت نامہ ٹھکرا دیا
سابق آسٹریلوی کرکٹر مچل جانسن نے کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کی جانب سے ایوارڈ نائٹ میں مدعو کرنے کا دعوت نامہ رد کردیا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر اور چیف سلیکٹر جارج بیلی کے بارے میں متنازع ہ بیان دینے کی وجہ سے گزشتہ ہفتے پرتھ میں پہلے ٹیسٹ کے دوران مچل جانسن کی بطور تبصرہ نگار نوکری ختم کردی تھی۔
سابق فاسٹ بولر نے 2024 کے آسٹریلین کرکٹ ایوارڈز میں شرکت کی دعوت ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر لکھا کہ کیا کرکٹ آسٹریلیا سنجیدہ ہے، پچھلے ہفتے میری دو تقریری مصروفیات منسوخ کی گئیں اور اب مجھے ان کے ساتھ جشن منانے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
مچل جانسن نے ویسٹ آسٹریلیئن نامی اخبار میں ڈیوڈ وارنر اور چیف سلیکٹر جارج بیلی پر تنقید کی تھی اور پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن پر سوالات اٹھائے تھے، ان کا کہنا تھا کہ وارنر کے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں ان کے ایک اور سابق ساتھی کے مفادات کا ٹکراؤ تھا۔