Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

دریائے چناب میں قادر آباد کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا خطرہ

Published

on

خانکی/قادر آباد کے مقام پر دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن اور محکمہ آبپاشی پنجاب کے اعداد و شمار کیمطابق دریائے راوی جسر کےمقام پر پانی کا بہاؤ 100,000 کیوسک تک جانے کا امکان ہے۔

ممکنہ اثرات کے نتیجے میں دریا سے منسلک نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ جبکہ سڑکیں زیرِ آب آنے کا خطرہ ہے، تیز آ ندھی سےبجلی کے کھمبے، سولر پینلز، ہورڈنگز، اونچے درختوں اور زیر تعمیر عمارتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔

پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ ہوسکتی ہے،گلگت بلتستان کے دریاؤں اور ندی نالوں میں  پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان اور گلوف  کا خدشہ ہے۔

اس تناظر میں این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کوہدایات جاری کی ہیں کہ ادارے بارش کے دوران  سیلابی خطرے سے دوچار علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کو فعال جبکہ ممکنہ خطرے سے دوچار  بوقت ضرورت نشیبی علاقوں سے لوگوں کا بروقت انخلاء یقینی بنائیں۔

سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مطلوبہ ایمرجنسی عملہ و مشینری تیار رکھیں،علاوہ ازیں سڑکوں اور مواصلاتی نظام کی فوری بحالی کیلئے متعلقہ ادارے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین