Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

معین خان نے محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کی حمایت کردی

Published

on

حال ہی میں ہونے والے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد بولرز کی پرفارمنس کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،پاکستانی کرکٹ فینز کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپس لینا چاہیے۔

صحافیوں نے محمد عامر کی واپسی کے حوالے سے جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان سے سوال کیا تو انہوں نے فاسٹ بولر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی حمایت کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں معین خان نے کہا ہے کہ محمد عامر لیگز کھیل رہا ہے اور اچھا پرفارم کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا نہیں کرنا چاہیے کہ حقدار کھلاڑی کی جگہ جو پہلے ہی ٹیم میں سیٹ ہو آپ اس کی جگہ عامر کو دوبارہ لے آئیں۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ ایک طریقہ کار ہے اور اگر وہ اس عمل سے گزر کر ٹیم میں آتا ہے تو اس کو ضرور آنا چاہیے، محمد عامر بہت زبردست کرکٹر اور بولر ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین