پاکستان
مونال ریسٹورنٹ کی نظرثانی کی پٹیشن سماعت کے لیے مقرر
سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ،،لا مونتانا اور سن شائن ہائیٹس اور وزارت دفاع کی درخواستیں بھی 5 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی،چیف جسٹس فائز عیسی کی سربراہی میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ نے 11 ستمبر تک مونال سمیت دیگر ریسٹورنٹس مارگلہ نیشنل پارک سے منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔