پاکستان
منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم شہباز شریف اور خاندان بے گناہ، نیب رپورٹ عدالت میں جمع
وزیراعظم شہباز شریف اور اہل خانہ کو منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے بے گناہ قرار دے دیا، نیب نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔
نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف،حمزہ شہباز سمیت دیگر کیخلاف کرپشن کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔ نیب نے وزیر اعظم شہباز شریف ، حمزہ شہباز سمیت 16 ملزن کو رپورٹ میں بے گناہ لکھا ہے۔
احتساب عدالت نمبر 9 کے جج قمر الزمان نے کیس کی سماعت کی۔ احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے۔
نیب ریفرنس میں شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت 16 ملزم نامزد کئے گئے تھے، نیب ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز،سلمان شہباز،رابعہ شہباز ،نصرت شہباز کو فریق بنایا گیا تھا، شریف فیملی سمیت دیگر پر 7 ارب 32 کروڑ سے زائد کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد تھا، شہباز شریف پر 5 ارب سے زائد منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام تھا۔ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر 1 ایک ارب تک کے اثاثے اور منی لانڈرنگ کرنے کا الزام تھا۔
نیب رپورٹ جمع ہونے کے بعد احتساب عدالت نے شریک ملزموں سلمان شہبازاورہارون یوسف کی عبوری ضمانت میں 24 مئی تک توسیع کر دی۔