پاکستان
مون سون بارشیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی لاہور، کراچی ایئرپورٹس کے لیے نئی ہدایات
مون سون بارشوں کے سبب کراچی اورلاہورکے ہوائی اڈوں کے اطراف پرندوں کی ممکنہ بہتات،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائنز کو نئی ہدایات جاری کردیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی اورلاہور ائیرپورٹ پرمون سون بارشوں کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کردیں،واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھرمیں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے،کراچی میں جمعے اورہفتے کوآندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے.
سی اے اے کی جانب سےائیرلائنز کو جاری نوٹم کے مطابق پرندوں کی تعداد میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر کراچی ائیرپورٹ پرآمدروفت کرنے والی پروازوں کےکپتان ٹیک آف اورلینڈنگ میں احتیاط برتیں، طیاروں سےپرندے ٹکرانے سے طیاروں کو نقصان کا اندیشہ ہے.
تمام ائیرلائنز کے کپتان ہوائی اڈے پرفلائٹ آپریشن کے دوران انتہائی احتیاط کریں، تمام پروازوں کے کپتانوں کو اضافی ایندھن رکھنے کی بھی ہدایت کی جاتی ہے۔