پاکستان
مون سون ، خیبر پختونخوا میں بارشیں معمول سے زیادہ، سندھ بلوچستان میں کم ہوں گی،جنوبی ایشین موسمیاتی فورم
ساؤتھ ایشن کلائمٹ آؤٹ لک فارم نے جنوب ایشیائی ممالک کے لیے مون سون سیزن کے حوالے آوٹ لک جاری کردی،پاکستان میں مون سون بارشیں معمول سے کم رہیں گی۔
ساوتھ ایشین کلائمیٹ آؤٹ لک فورم کے اجلاس میں اجلاس میں جنوب ایشیا کے9ممالک کے محکمہ موسمیات کے نمائندے اوربین الاقوامی ماہرین موسمیات شریک تھے۔
پورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان میں مون سون میں بارشیں معمول سے کم رہیں گی، جون سے ستمبر تک مون سون بارشیں معمول سے کم رہنے کا امکان ہے، کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پاکستان سمیت جنوب ایشیائی ممالک میں زیادہ رہ سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پیسفک اور انڈین اوشین میں جنوب ایشیا اورخاص طور پر پاکستان کے لیے مون سون کے حوالے درجہ حرارت سازگار نہیں ہیں۔چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات کراچی سردارسرفراز کے مطابق سندھ،بلوچستان میں جون سے ستمبر کے درمیان معمول سے کم بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے چند علاقوں میں بارشیں معمول سے زائد ہوگی، گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق بارشیں ہونگی، پاکستان کے جنوبی علاقوں میں پچھلے سال کی طرح بارشیں زائد ہونے کا امکان نہیں ہے۔
سردارسرفراز کے مطابق مون سون کے دوران سیلابی صورتحال کے امکانات بھی کم ہیں،بادلوں کے قلیل ہونے کی وجہ سے مون سون کے دوران کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی معمول سے زائد رہیں گے،ان کاکہنا ہے کہ جون کے پہلے ہفتے میں ایک بار پھر موسمی جائزہ دوبارہ جاری کیا جائے گا۔