دنیا

حماس کی قید میں 100 سے زیادہ افراد، کئی امریکی شہری بھی ہو سکتے ہیں، اسرائیلی سفیر

Published

on

امریکہ میں اسرائیلی سفیر نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر حملہ کرتے ہوئے حماس نے بہت سے لوگوں کو یرغمال بنایا ان میں ایک نامعلوم تعداد میں امریکی بھی شامل ہیں۔

سفارت کار، مائیکل ہرزوگ سے سی بی ایس نیوز پر پوچھا گیا کہ کیا ان فوجیوں اور شہریوں میں امریکی بھی ہیں جنہیں فلسطینی عسکریت پسند گروپ نے جنوبی اسرائیل میں اغوا کیا ہے۔

"میں سمجھتا ہوں کہ وہاں موجود ہیں، لیکن میرے پاس تفصیلات نہیں ہیں،” انہوں نے کہا۔

اسرائیلی حکومت کے پریس دفتر نے کہا ہے کہ 100 سے زائد اسرائیلیوں کو یرغمال بنایا گیا ہے۔

وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اتوار کو امریکی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ انتظامیہ ان رپورٹس کی جانچ کرنے کے لیے کام کر رہی ہے کہ ہفتے کے روز شروع ہونے والے حماس کے اچانک حملے میں ہلاک اور اسیر ہونے والوں میں امریکی شہری بھی شامل ہیں۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ حملہ آوروں نے فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنا لیا ہے تاہم تعداد اور قومیتوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version