پاکستان
لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول نہیں ملے گا، نوٹیفکیشن جاری
پٹرول چاہیئے تو ہیلمٹ پہنیں، لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول نہیں ملے گا۔۔ڈی سی لاہور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔۔ پٹرول پمپ مالکان کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام پیٹرول پمپس مالکان یقینی بنائیں کہ موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے بغیر پیٹرول نہ دیا جائے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئے روز موٹرسائیکل حادثات میں ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے سر پر چوٹیں لگنے سے اموات بڑھنے لگی ہیں۔تمام پیٹرول پمپ مالکان احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔