پاکستان
ایم کیو ایم حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن کے ساتھ آج شرائط طے کرے گی
ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس آج ہوگا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم آج اجلاس میں وزارتوں کا مطالبہ ن لیگ کے سامنے رکھے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر ہوگا، اجلاس میں ایم کیو ایم اوور سیز، آئی ٹی سمیت چار وزارتوں اور دیگر مطالبات ن لیگ کے سامنے رکھے گی۔ سندھ کے گورنر کا عہدے کا بھی مطالبہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پچھلی میٹنگ میں ایم کیو ایم کو پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینے کیلئے وقت مانگا تھاایم کیو ایم اور ن لیگ کے اجلاس میں آج اہم فیصلے متوقع ہیں۔
مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی سے ہونے والے معاہدے سے متعلق ایم کیو ایم کو بھی اعتماد میں لے گی۔