پاکستان
مختارکار طاقتور افسر ہوتا ہے،اسے سرکاری کوارٹر کی کیا ضرورت؟ سندھ ہائیکورٹ کے دلچسپ ریمارکس
سندھ ہائی کورٹ نے مختار کار کو سرکاری کوارٹر نہ دیے جانے کے خلاف درخواست پر اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ مختار کار علاقے کا مالک ہوتا ہے۔
جسٹس ظفر احمد راجپوت نے دلچسپ ریمارکس میں کہا کہ مختار کار جس کا کھاتہ چاہے ختم کرسکتا ہے۔ مختار کار صوبے کا طاقتور افسر ہوتا ہے۔ اسے سرکاری کوارٹرز کی کیا ضرورت؟ مختار کار اتنا طاقتور ہوتا ہے کہ ہوٹل میں بھی رہ سکتا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار مختار کار ابھی جونیر ہے، اس کا اتنا تجربہ نہیں ہے۔ مختار کار کے وکیل کے جواب پر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا۔
عدالت نے مختار کار درخواست پر بورڈ آف ریونیو اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔
واضح رہے کہ مختار کار محمد وسیم نے سرکاری کوارٹر نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کیا ہے۔