پاکستان
شکار پور پولیس کو مطلوب قتل کا ملزم کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پرکارروائی کے دوران قتل کے مقدے میں مطلوب ملزم کو گرفتارکرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایف اے امیگریشن نےجناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر کارروائی کی،جس کے دوران شکار پور پولیس کو مطلوب ملزم اللہ داد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم اللہ داد سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 700کے ذریعے کراچی پہنچا تھا، ملزم کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا۔
ذرائع کے مطابق ملزم تھانہ لکھی گیٹ شکار پور سندھ کو مطلوب تھا،ملزم قتل کے مقدمہ میں ملوث تھا اوراس حوالے سےمقدمہ درج تھا۔
گرفتار ملزم کو متعلقہ تھانے کے حوالے کردیا گیا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایس ایس پی شکار پور نے ایف آئی اے کو خط لکھا تھا کہ ملزم اللہ داد کا پاسپورٹ بلاک کیا جائے،ملزم خلاف 2017 میں قتل کی دھمکی،ہنگامہ آرائی،املاک کونقصان پہنچانے سمیت دیگرالزامات کے تحت مقدمات درج ہیں۔