تازہ ترین
مظفر گڑھ میں تھرمل پاور پلانٹ کو سولر پر منتقل کرنے کے لیے چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ، بجلی کا ایک یونٹ 45 کی بجائے 14 روپے کا ہوگا
پاکستان نے تھرمل پلانٹ کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے چینی فرم کے ساتھ 200 ملین ڈالر کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے۔
منصوبہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے تھرمل پلانٹ کو 300 میگا واٹ سولر پلانٹ پر منتقل کرے گا۔
اس منصوبے سے سالانہ 400ملین یونٹ بجلی پیدا ہوگی،جس کی قیمت 45روپے سے کم ہوکر 14 روپے فی یونٹ تک آجائے گی۔
منصوبے کے تحت درآمدی بلوں میں کمی سے سالانہ 44 ملین ڈالر کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
مظفر گڑھ میں ناردرن پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ (NPGCL) نے چینی فرمNingbo Green Light Energy Pvt Ltd کے ساتھ 200 ملین ڈالر کی مفاہمتی یاداشت (MoU)پر دستخط کئے۔
یہ منصوبہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC) کے ذریعے ایک موجودہ تھرمل پاور پلانٹ کو اپ گریڈ کر کے 300 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ پر منتقل کریگا۔
اس منصوبے سے نمایاں طور پر کم لاگت پر سالانہ 400 ملین یونٹ بجلی پیدا ہو گی جس کی قیمت 45روپے سے کم ہو کر 14روپے فی یونٹ تک آ جائے گی۔
جنریشن کمپنی GENCO-III کی زمین، اثاثہ جات اور بنیادی ڈھانچے کا استعمال کرتے ہوئے، یہ اقدام اقتصادی فائدہ کے ساتھ ساتھ قابل تجدید توانائی کی منتقلی کی طرف خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)کی مہم کو تقویت دیتا ہے۔اس منصوبے سے بھاری ایندھن کے تیل (HFO) کی ضرورت ختم ہو جائیگی۔
سٹیک ہولڈرز کے لیے پرکشش منافع پیش کرتے ہوئے اس منصوبے کے تحت درآمدی بلوں میں کمی کی وجہ سے سالانہ 44 ملین ڈالر کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
🔅 ТRАNSFЕR 1,0000 ВТС. Continue >>> https://script.google.com/macros/s/AKfycby8cNG8fJ_-ciKs8iU5r8K8JZKRXFWu36yaB-reZgg8QqoUZY45EanV7ZYLu0AZ_IsTQQ/exec?hs=67c261223aa64caed9cc05f93fc585e9& 🔅
اپریل 14, 2024 at 9:01 شام
splapo