تازہ ترین
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ پیش
نیب ترامیم کیخلاف کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہوگئی،عمران خان ویڈیولنک کےذریعےپیش ہوگئے لیکن عدالتی کارروائی کو براہ راست نشر نہیں کیا جا رہا۔
عمران خان نے نیلے رنگ کی قمیض پہنی ہوئی ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر بلالیا،سماعت براہ راست دکھانےکافیصلہ پانچ رکنی لارجربینچ کرےگا۔
وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل کا آغاز کر دیا،عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے نیب ترامیم کیس پر ہوئی سماعت کا حکمنامہ طلب کر لیا،
چیف جسٹس نے مخدوم علی خان سے کہا کہ آپ اونچی آواز میں بولی۔ تاکہ عمران خان بھی سن سکیں۔