پاکستان
کراچی میں نادرا کا نیامیگاسینٹر دو ماہ میں مکمل ہوجائیگا،ترجمان نادرا سندھ
کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری،نئے میگا سینٹر کی تیاریاں جاری ہیں،شہر میں 6سال بعد نئے میگاسینٹر آئندہ دو سے ڈھائی ماہ میں مکمل ہوجائےگا.
ڈی جی نادرا سندھ احمرین حسین کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر بننے والے میگا سینٹر کے لیے 5 ماہ قبل جگہ لی گئی تھی،میگاسینٹر کی تعمیر کے لیے کئی مرتبہ ٹینڈرجاری کیے گئے،تاہم کسی بھی پارٹی نے دلچسپی نہیں لی،تاہم چوتھی مرتبہ کام کی کوٹیشن موصول ہوئی،جس کے بعد شہریوں کی سہولت کےلیے نئے میگاسینٹرپرکام شروع کیاگیا،جوبہت جلد قومی شناختی کارڈ کے اجرا،تجدید اورمتفرق کاموں کے لیے کھول دیا جائےگا.
اس سنٹر سے گلستان جوہر اوراطراف کے مکین استفادہ کرسکیں گے،ڈی جی سندھ کے مطابق آخری میگا سینٹر سن 2017میں بنایاگیا،ان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کے شہریوں کی سہولت کے لیے بھی میگا سینٹڑکا قیام آخری مراحل میں ہے،رواں سال جولائی کے مہینے میں لطیف آباد(حیدرآباد) میں میگا سینٹر کھول دیا جائے گا۔
کراچی کے علاقے ملیر اورعمرکوٹ میں نادرا سینٹرز میں پاسپورٹ کاونٹرز بنائے گے ہیں، کراچی میں آنکھوں کے ذریعے شناخت کا نظام پہلی مرتبہ ڈی ایچ اے کراچی میگانادرا آفس میں نصب کیا گیا ہے،دوسرے مرحلے میں آنکھوں کے ذریعے شناخت کا نظام دیگر میگا سینٹرزمیں لگایا جائے گا۔