پاکستان

دنیا کے طویل قامت شخص نصیر سومرو بیمار، نجی ہسپتال میں داخل

Published

on

دنیا کے سب سے طویل القامت شخص نصیر سومرو کو علالت کے باعث نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

54  سالہ نصیر سومرو طویل القامت ہونے کا  عالمی ریکارڈ رکھتے ہیں،وہ پی آئی اے گروپ 6 کے ملازم ہیں اور قومی ائیرلائن کراچی میں واقع پی آئی اے ٹاون شپ میں رہائش پذیر ہیں۔

نصیر سومرو کافی عرصے سے پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں،گورنر سندھ نے رواں سال جون میں نصیر سومرو کے گھر میں جنریٹر لگانے اور ان کے قد کے برابر بیڈ بنانے کی ہدایات  جاری کی تھیں۔

گورنر نے اپنی ذاتی حیثیت سے نصیر سومرو کو ماہانہ 50 ہزار روپے دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version