Uncategorized
نیشنل کریکولم کونسل نے 28 برس بعد نئے مضامین متعارف کرا دیے، 83 مضامین اپ ڈیٹ کئے جائیں گے
نیشل کریکولم کونسل آف پاکستان نے قومی نصاب کے تحت 28 سال بعد نویں سے بارھویں تک نئے مضامین متعارف کرادہے ، نویں سے بارھویں جماعت کے مجموعی طور پر 83 مضامین اپڈیٹ کیے جائیں گے،گرافک ڈیزائننگ اور میڈیا پروڈکشن، مہمان نوازی، سیاحت کا انتظام، ڈیٹا کوڈنگ سمیت دیگر مضامین بھی شامل ہیں۔ عالمی زبانوں کو بطور مضامین شامل کیا جارہا ہے۔
ڈائریکٹر نیشل کریکولم کونسل کا کہنا ہے کہ نویں سے بارھویں جماعت کے مجموعی طور پر 83 مضامین اپڈیٹ کیے جائیں گے، اختیاری مضامین میں ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ٹیکنیکل مضامین شامل ہیں۔
نویں سے بارھویں جماعت کے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے 10، اضافی تکنیکی مضامین کے 14 اور اختیاری کے 38 مضامین اپ گریڈ کیے جا رہے ہیں،سندھ میں پہلے مرحلے میں رواں سال نویں اور گیارھویں جماعت کے اختیاری مضامین میں نیا تعلیمی نصاب پڑھایا جاسکتا ہے۔
ٹیکنیکل ایجوکیشن کے مضامین میں میڈیکل ٹیکنالوجی، فیشن ڈیزائننگ اور ڈریس میکنگ متعارف کرائے گئے ہیں،گرافک ڈیزائننگ اور میڈیا پروڈکشن، مہمان نوازی، سیاحت کا انتظام، ڈیٹا کوڈنگ سمیت دیگر مضامین بھی شامل ہیں۔
اضافی تکنیکی مضامین میں اشتہار، ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، سول کنسٹرکشن، کمپیوٹر ایپلیکیشن، کمپیوٹر ہارڈویئر، مارکیٹنگ، انٹرپر ینیورشپ، ایونٹ مینجمنٹ،فوڈ پروسیسنگ ، تحفظ، موٹر وائنڈنگ، آٹومیشن اور روبوٹکس ٹیکنالوجی، ویلڈنگ، لکڑی کے کام کے مضامین شامل ہیں۔
ڈائریکٹر نیشل کریکولم کونسل کا کہنا ہے کہ عالمی زبانوں کو بطور مضامین شامل کیا جارہا ہے، چینی، فرانسیسی، فارسی، عربی زبان بطور مضمون شامل ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی