Uncategorized

نیشنل کریکولم کونسل نے 28 برس بعد نئے مضامین متعارف کرا دیے، 83 مضامین اپ ڈیٹ کئے جائیں گے

Published

on

نیشل کریکولم کونسل آف پاکستان نے قومی نصاب کے تحت 28 سال بعد نویں سے بارھویں تک نئے مضامین متعارف کرادہے ،  نویں سے بارھویں جماعت کے مجموعی طور پر 83 مضامین اپڈیٹ کیے جائیں گے،گرافک ڈیزائننگ اور میڈیا پروڈکشن، مہمان نوازی، سیاحت کا انتظام، ڈیٹا کوڈنگ سمیت دیگر مضامین بھی شامل ہیں۔ عالمی زبانوں کو بطور مضامین شامل کیا جارہا ہے۔

ڈائریکٹر نیشل کریکولم کونسل کا کہنا ہے کہ نویں سے بارھویں جماعت کے مجموعی طور پر 83 مضامین اپڈیٹ کیے جائیں گے، اختیاری مضامین میں ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ٹیکنیکل مضامین شامل ہیں۔

نویں سے بارھویں جماعت کے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے 10، اضافی تکنیکی مضامین کے 14 اور اختیاری کے 38 مضامین اپ گریڈ کیے جا رہے ہیں،سندھ میں پہلے مرحلے میں رواں سال نویں اور گیارھویں جماعت کے اختیاری مضامین میں نیا تعلیمی نصاب پڑھایا جاسکتا ہے۔

ٹیکنیکل ایجوکیشن کے مضامین میں میڈیکل ٹیکنالوجی، فیشن ڈیزائننگ اور ڈریس میکنگ متعارف کرائے گئے ہیں،گرافک ڈیزائننگ اور میڈیا پروڈکشن، مہمان نوازی، سیاحت کا انتظام، ڈیٹا کوڈنگ سمیت دیگر مضامین بھی شامل ہیں۔

اضافی تکنیکی مضامین میں اشتہار، ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، سول کنسٹرکشن، کمپیوٹر ایپلیکیشن، کمپیوٹر ہارڈویئر، مارکیٹنگ، انٹرپر ینیورشپ، ایونٹ مینجمنٹ،فوڈ پروسیسنگ ، تحفظ، موٹر وائنڈنگ، آٹومیشن اور روبوٹکس ٹیکنالوجی، ویلڈنگ، لکڑی کے کام کے مضامین شامل ہیں۔

ڈائریکٹر نیشل کریکولم کونسل کا کہنا ہے کہ عالمی زبانوں کو بطور مضامین شامل کیا جارہا ہے، چینی، فرانسیسی، فارسی، عربی زبان بطور مضمون شامل ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version