Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

نواز ایک بار پھر سیاست میں متحرک، رواں ہفتے سے پارٹی سیکرٹریٹ میں ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے

Published

on

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ایک بار پھر متحرک سیاسی کردار نبھانے کا فیصلہ کیا ہے،وہ باقاعدگی سے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھ کرپارٹی کے منتخب عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف رواں ہفتے سے پارٹی سیکرٹریٹ میں پاکستان بھر سے ن لیگ کے ڈسٹرکٹ عہدے داروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق  پاکستان بھر کے ڈسٹرکٹ عہدے داران سے پارٹی سیکرٹریٹ میں باری باری ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف تمام ڈسٹرکٹ عہدے داروں سے علاقائی مسائل اور ان کے حل کے لیے اقدامات کے بارے تبادلہ خیال کریں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں نواز شریف پارٹی مسائل  اور ان کے حل کے حوالے سے بھی عہدے داران سے مشاورت کریں گے۔

نواز شریف پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں کے حوالے سے پارٹی عہدے داران سے مشاورت کریں گے۔

پاکستان بھر کے پارٹی عہدے داران سے عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین