پاکستان
نواز شریف اور مریم نواز دھاتی ڈور گلے میں پھرنے سے ہلاک ہونے والے نوجوان کے گھر پہنچ گئے
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2024/03/nawaz-sharif-and-maryam-nawaz-reached-the-house-of-the-young-man-who-died-due-to-a-metal-string-around-his-neck.jpg)
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیراعظم نواز شریف نے فیصل آباد میں دھاتی تار سے جاں بحق نوجوان آصف اشفاق کے گھر جا کر تعزیت کی۔
نواز شریف اور مریم نواز نے ریلوے ہاؤسنگ کالونی سمن آباد میں مرحوم آصف اشفاق کے والد اور اہل خانہ سے ملاقات میں دعائے مغفرت کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب اور نواز شریف نے آصف اشفاق کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مرحوم آصف اشفاق کی والدہ کو گلے لگا کر تسلی دی۔نواز شریف نے بھی سوگوار خاندان کو دلاسہ دیا۔
نواز شریف نے کہا کہ سب مل کر اس جرم کو روکیں،خوفناک ویڈیو دیکھی نہیں جاتی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آصف اشفاق کی دردناک موت پورے معاشرے کیلئے لمحہ فکریہ ہے،پتنگ بازی تفریح نہیں خونی کھیل بن چکا ہے،والدین بچوں کو پتنگ بازی سے رو کنے کی سماجی ذمہ داری پوری کریں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دھاتی تار بنانے، بیچنے اور خریدنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور