Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نواز شریف اور مریم نواز دھاتی ڈور گلے میں پھرنے سے ہلاک ہونے والے نوجوان کے گھر پہنچ گئے

Published

on

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیراعظم  نواز شریف نے فیصل آباد میں دھاتی تار سے جاں بحق  نوجوان آصف اشفاق کے گھر جا کر تعزیت کی۔

نواز شریف اور مریم نواز نے ریلوے ہاؤسنگ کالونی سمن آباد میں مرحوم آصف اشفاق کے والد اور اہل خانہ سے ملاقات میں دعائے مغفرت کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  اور  نواز شریف نے آصف اشفاق کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے  مرحوم آصف اشفاق کی والدہ کو گلے لگا کر تسلی دی۔نواز شریف نے بھی سوگوار خاندان کو دلاسہ  دیا۔

نواز شریف نے کہا کہ سب مل کر اس جرم کو روکیں،خوفناک ویڈیو دیکھی نہیں جاتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آصف اشفاق کی دردناک موت پورے معاشرے کیلئے لمحہ فکریہ ہے،پتنگ بازی تفریح نہیں خونی کھیل بن چکا ہے،والدین  بچوں کو پتنگ بازی سے رو کنے کی سماجی ذمہ داری پوری کریں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دھاتی تار بنانے، بیچنے اور خریدنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین