پاکستان

نواز شریف، بلاول اور ایم کیو ایم نورا کشتی لڑ رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

Published

on

تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ  کا کہنا ہے کہ  15 برسوں سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، 35 برسوں سے ایم کیو ایم حکومت کا حصہ ہے لیکن یہ سب ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں، پی ڈی ایم ٹو بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔نواز شریف، بلاول اور ایم کیو ایم نورا کشتی لڑ رہے ہیں۔

سوسائٹی کی زمین پر قبضے کے کیس میں حلیم عادل شیخ کو اینٹی انکروچمنٹ عدالت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹو بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،نواز شریف، بلاول اور ایم کیو ایم نورا کشتی لڑ رہے ہیں۔ایک دوسرے کی مخالفت کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہے ہیں،یہ سب ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ الیکشن والے دن پاکستان اور کپتان کی خاطر گھر سے نکلنا ہے،بلاول کل کہہ رہے تھے کہ عوام کا سمندر ہے،ایک دن پہلے یہ شہر گٹروں کا سمندر بنا ہوا تھا،15 برسوں سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، 35 برسوں سے ایم کیو ایم حکومت کا حصہ ہے،تکلیفیں برداشت کرنے کے بعد بھی جو لوگ کھڑے ہیں ان کو سلام پیش کرتا ہوں،عوام کپتان کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version