پاکستان

نواز شریف نے این اے 15 کے انتخابی نتائج چیلنج کر دیئے

Published

on

نواز شریف نے این اے 15 مانسہرہ  کے انتخابی نتائج الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیئے۔

نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر  کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ 125 پولنگ اسٹیشن کے نتائج ریٹرننگ افسر کو موصول نہیں ہوئے،آر او نے  بقیہ پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے بغیر ہی فارم 47 جاری کر دیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف  نامکمل فارم 47  پر ہارے  ، انہیں فارم 47 پر تحفظات ہیں،مانسہرہ سے این اے 15 کے نتائج روکے جائیں،بقیہ پولنگ اسٹیشنز کو حتمی نتیجے میں شامل کیے جائیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کر کے نیا فارم 47 جاری کیا جائے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version