ٹاپ سٹوریز
توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کے وارنٹ معطل، ضمانت منظور، 20 نومبر کو دوبارہ سماعت
احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کے وارنٹ معطل کرتے ہوئے ان کی ضمانت دس لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی، توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
نواز شریف، جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش ہوئے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نوازشریف نے سرینڈر کر دیا انکے وارنٹ مسترد کر دیں،وارنٹ مسترد ہونگے تو ٹرائل آگے چلے گا۔
نواز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پلیڈر کی درخواست پر دائر کی ہے، اس پر جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ اس پر آج ہی سماعت کرنی ہے؟ نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح نے اثبات میں جواب دیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ پلیڈر کون ہے؟ تو مصباح قاضی نے بتایا کہوکیل رانا محمد عرفان پلیڈر ہیں جو عدالت میں موجود ہیں،جب آپ حکم کرینگے نوازشریف کمرہ عدالت میں پیش ہو جائینگے۔
سماعت کے دوران دلچسپ مکالمہ ہوا، جج محمد بشیر نے کہا کہ ویسے بہت مزا آتا ہے جب کافی لوگ جمع ہوتے ہیں، نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ مزا بھی آتا ہے جب لوگ جمع ہوں،لوگ کسی کے پیچھے اکٹھے نہیں ہوتے جب تک انہیں اعتماد نہ ہو۔
جج محمد بشیر نے مصباح قاضی کو ٹوک دیا اور کہا کہ بس اب بس، اب آپ سیاسی بات کر رہے ہیں۔ اس پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔
جائیداد ضبطگی کی درخواست پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کردیا اور بیس نومبر کو جائیداد ضبطگی کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔
جج محمد بشیر نے کہا کہ آئندہ سماعت پر نقول تقسیم کی جائینگی، اس کے بعد توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی