ٹاپ سٹوریز

توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کے وارنٹ معطل، ضمانت منظور، 20 نومبر کو دوبارہ سماعت

Published

on

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کے وارنٹ معطل کرتے ہوئے ان کی ضمانت دس لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی، توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

نواز شریف، جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش ہوئے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ  نوازشریف نے سرینڈر کر دیا انکے وارنٹ مسترد کر دیں،وارنٹ مسترد ہونگے تو ٹرائل آگے چلے گا۔

نواز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پلیڈر کی درخواست پر دائر کی ہے، اس پر جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ اس پر آج ہی سماعت کرنی ہے؟  نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح نے اثبات میں جواب دیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ پلیڈر کون ہے؟ تو مصباح قاضی نے بتایا کہوکیل رانا محمد عرفان پلیڈر ہیں جو عدالت میں موجود ہیں،جب آپ حکم کرینگے نوازشریف کمرہ عدالت میں پیش ہو جائینگے۔

سماعت کے دوران دلچسپ مکالمہ ہوا، جج محمد بشیر نے کہا کہ ویسے بہت مزا آتا ہے جب کافی لوگ جمع ہوتے ہیں، نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ مزا بھی آتا ہے جب لوگ جمع ہوں،لوگ کسی کے پیچھے اکٹھے نہیں ہوتے جب تک انہیں اعتماد نہ ہو۔

جج محمد بشیر نے مصباح قاضی کو ٹوک دیا اور کہا کہ بس اب بس، اب آپ سیاسی بات کر رہے ہیں۔ اس پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔

جائیداد ضبطگی کی درخواست پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کردیا اور بیس نومبر کو جائیداد ضبطگی کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔

جج محمد بشیر نے کہا کہ آئندہ سماعت پر نقول تقسیم کی جائینگی، اس کے بعد توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version