ٹاپ سٹوریز
العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کی ضمانت میں 2 دن کی توسیع
العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ کیس میں اپیل بحال کرنے کی درخواست پر سماعت کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی ضمانت میں 26 اکتوبر تک توسیع کردی، عدالت نے نوازشریف کی اپیلیں بحال کرنے پر نیب کو نوٹس جاری کردیا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ کیس اور ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم نے عدالت کے سامنے سرینڈر کیا۔ نیب نے بھی ان کی حفاظتی ضمانت ملنے پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف العزیزیہ کیس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں پیشی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے مرکزی دروازے سے داخل ہوئے۔
نوازشریف کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی، اور ہائی کورٹ کا کورٹ روم نمبر ون خالی کرا لیا گیا۔
نوازشریف نے ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس میں اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر کی تھیں، ان کی درخواستوں پر سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔
نوازشریف کے ہمراہ ان کے بھائی شہبازشریف، خواجہ آصف اور سعد رفیق بھی موجود تھے۔