پاکستان

نواز نے سیاسی سرگرمیاں شروع کردیں، کسی سے کوئی ڈیل نہیں کی، سعد رفیق

Published

on

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نوازشریف نے سیاسی سرگرمیوں کا آج سے آغاز کردیا ہے، مسلم لیگ ن نے الیکشن تیاری شروع کردی ہے، کسی سے کوئی بھی ڈیل نہیں ہوئی، کیا کسی کیخلاف جھوٹے مقدمے ہوں تو انہیں ختم نہیں ہونا چاہئے؟

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور رہنماؤں نے مشکلات کا سامنا کیا ہے،2018 میں ہمارے خلا ف سازش کی گئی، جتنی تکلیف نوازشریف ،ان کے خاندان اور جماعت نے برداشت کی کیا کسی اور نے کاٹی، کسی طرح کی کوئی ڈیل نہیں ہے، کیا نوازشریف کے مقدر میں لکھا ہے زندگی بھر جلاوطنی کاٹیں گے، جب ہمیں پسند نہیں کیا جاتا تو یہ الزام لگایا جاتا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بیلٹ پیپر پر تمام جماعتوں کا نشان ہونا چاہئے،الیکشن کی تاریخ آگئی ہے ن لیگ نے اپنی تیاری شروع کردی ہے،تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن لڑنا چاہئے،کسی کے ہاتھ پاؤں نہیں بندھے ہونے چاہئیں،سب کو الیکشن میں آنا چاہئے۔

سعد رفیق نے کہا کہ ڈاکٹر نے جب سفر کرنے کی اجازت دی تو نوازشریف واپس آئے،کیا ہماری ہاتھ کی لکیروں میں لکھا ہے کہ ہمیں سزائیں کاٹنی ہیں،2018 میں ہمارے ہاتھ پاؤں باندھے گئے،جیلوں میں ڈالا گیا۔

تحریک انصاف کے خلاف مقدمات پر بات کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ توشہ خانہ واردات ہو،سائفر سازش ہو یا 9 مئی کے واقعات عدالتیں موجود ہیں،الیکشن میں کسی کے ہاتھ پاؤں بندھے ہونے کے حامی نہیں ہیں۔

الیکشن میں انتخابی سمجھوتوں اور اتحاد کے حوالے سے سعد رفیق نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے کوئی رابطہ کرے گا تو دیکھیں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version