Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نیا لاڈلہ کمروں میں بیٹھ کر صرف میٹنگز کر رہا ہے، مرادعلی شاہ

Published

on

سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مسلم لیگ ن کے قائد کا نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ نیا لاڈلہ کمروں میں بیٹھ کر صرف میٹنگ پر میٹنگ کر رہا ہے،عوام کا اگر کوئی لاڈلہ ہے وہ بلاول بھٹو زرداری ہے۔

سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو لاڈلہ بنانے کوشش کی گئی، 1988ء میں بھی لاڈلے بنانے والو کو دن میں تارے دکھائے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 2013ء اور 2018ء کے انتخابات میں بھی لاڈلے لائے گئے تھے، لاڈلہ اپنے کیے کی سزا بھگت رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام بلاول بھٹو کو وزیرِ اعظم منتخب کریں گے، لاڈلے کے لیے انتخابات میں تاخیر کی گئی،بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں یوم تاسیس پر تاریخی جلسہ کیا۔

سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ 9 فروری کو سارے لاڈلے ملک سے واپس چلے جائیں گے، لاڈلے نے 9 فروری کی واپسی کی ٹکٹ کرائی ہوئی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین