لائف سٹائل

خاتون کرکٹر کی جدوجہد پر بنائی گئی فلم نایاب 26 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

Published

on

کیرئیرکے لیے معاشرے میں جدوجہدکرتی خاتون کرکٹرکی زندگی پرمبنی فلم نایاب 26 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

کنیز پروڈکشنز کی فلم نایاب میں خاتون کرکٹرکا کردارمعروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اداکیاہے،فلم کراچی کی متوسط آبادی کی ایک لڑکی سے منسوب ہے،جو کرکٹ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوانے کے لیے گھراورمعاشرے کے ساتھ مسلسل جدوجہد کررہی ہے۔

فلم کے مرکزی کردارخاتون کرکٹرکوگلی،محلوں میں کرکٹ گراونڈ میں اس کھیل سے جنونی لگاؤ کوجدید کیمروں سے انتہائی مہارت سے عکسبند کیا گیاہے۔

فلم کامرکزی خیال ایک ایسےبھائی کے گردگھومتا ہے،جوکرکٹ کے میدان میں اپنے خوابوں کی تعبیرنہیں پاسکا،مگرجب بہن اس کھیل کی جانب راغب ہوتی ہے،تووہ گھرکے سربراہ سمیت پورے معاشرے کی مخالف مول لے کربہن کی حمایت میں کھڑاہوجاتاہے۔

فلم کے دیگراداکاروں میں جاوید شیخ،محمد فوادخان اوراسامہ خان سمیت دیگرشامل ہیں۔

نایاب کے ہدایتکارعمرناصر علی جبکہ رائٹرعلی عباس نقوی اورباسط نقوی ہیں،جو اس سے قبل پاکستانی فلم لال کبوترکی کہانی بھی لکھ چکے ہیں۔

فلم 26جنوری کوپاکستان بھرمیں مانڈوی والاانٹرٹیمنٹ کے بینرتلے ریلیز کی جائیگی جبکہ پریئمیرایک روز قبل کراچی میں منعقد ہوگا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version