تازہ ترین
نئے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات شروع
نئے قرض پروگرام اور بجٹ پر آئی ایم ایف سے مذاکرات شروع ہو گئے،ذرائع کے مطابق مشن کے 12 سے زائد ارکان نئے پروگرام پر مذاکرات کررہاہے۔آئندہ وفاقی بجٹ اور نئے قرض پروگرام کے لیے معاشی ٹیم نے ورکنگ مکمل کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی قرض پروگرام کیلئے ورکنگ پیپر تیار کیا گیا ہے،آئی ایم ایف مشن کے تقریبا دو ہفتوں تک معاشی ٹیم کیساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران آئندہ پروگرام کا حجم اور دورانیہ بھی طے ہو گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے معاشی ٹیم کیساتھ مذاکرات تقریبا دو ہفتوں تک جاری رہیں گے۔