پاکستان

لاہور میں نان بائیوں کے انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کردی

Published

on

لاہور میں نان بائیوں کےانتظامیہ سے مذاکرات کامیاب، نان بائی ایسوسی ایشن نے آج کی ہڑتال ختم کردی۔

نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے کیونکہ ہمارے بیشتر مطالبات مان لئے گئے، کل تندور بند نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آٹے کا تھیلہ 20 کلو 1700 روپے میں ملے گا، ہم بھی روٹی 16 روپے فروخت کریں گےتاہم نان کی قیمت پر بات چیت کچھ روز بعد دوبارہ ہو گی۔

صدر نان روٹی ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہم بھی عوام کو بلا وجہ تکلیف نہیں دینا چاہتے تھے، آٹا سستا ہو گا تو آگے بھی روٹی سستی فروخت کرتے رہیں گے۔

 

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version