Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پاک ایران آزاد تجارت معاہدے، دفاعی و سکیورٹی تعاون پر مذاکرات، چین کے ساتھ تعاون کے سہ فریقی تعاون میکنزم پر بھی بات چیت

Published

on

پاکستان ور ایران نے دوطرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے، آزاد تجارت معاہدے کے لیے مذاکرات شروع کر دیئے، دونوں ملک دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے، بینکنگ چینلز کھولنے پر بھی مذاکرات کر رہے ہیں۔

ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بحالی کے مذاکرات کے دوران ہی پاک ایران سیاسی مشاورت کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور دونوں ملک تہران میں اس مشاورت کے 12 ویں راؤنڈ میں مصروف ہیں۔

پاکستان اور ایران کے درمیان جاری سیاسی مشاورت کے ایجنڈے میں اقتصادی و تجارتی تعلقات، بارٹر ٹریڈ میکنزم، بینکنگ تعاون، مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کی طلبی، سرحدی مارکیوں کو فعال کرنا، دوطرفہ سرمایہ معاہدہ، ایران پاکستان گیس پائپ لائن سمیت توانائی کے شعبے میں تعاون، بلوچستان کے لیے ایران سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی، ایران کی طرف سے پاکستان کو 500 میگاواٹ اضافی بجلی کی پیشکش، ایوی ایشن تعاون، اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازیں، لاہور، مشہد اور کوئٹہ زاہدان روٹس پر ایرانی ایئرلائن کے ساتھ کوڈ شیئرنگ، پاک ایران بارڈر نقشوں کی اپ گریڈنگ، سکیورٹی تعاون، شامل ہیں۔

پچھلے ہفتے پاکستان اور ایران نے چین کے ساتھ تعاون کے لیے سہ فریقی تعاون کے فریم ورک پر بھی مذاکرات کئے،

ایران کے نائب وزیراعظم علی فکری کی قیادت میں ایران کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وفاقی وزیر اکنامک افیئرز سردار ایاز صادق سے ملاقات کی اور دوطرفہ اقتصادی تعاون پر مشاورت کی۔ حح

پچیس سال سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، اردو کرانیکل کے ایڈیٹر ہیں، اس سے پہلے مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز سے مختلف حیثیتوں سے منسلک رہے، خبریں گروپ میں جوائنٹ ایڈیٹر رہے، ملکی اور بین الاقوامی سیاست میں دلچسپی رکھتے ہیں، ادب اور تاریخ سے بھی شغف ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین