پاکستان
نیا دور، صاف ستھرا لاہور، وزیراعلیٰ نے لاہور کی تمام چھوٹی بڑی سڑکوں کی مرمت، گلیوں میں ٹف ٹائل لگانے کی ہدایت کردی
"نیا دور۔۔۔ صاف ستھرا لاہور”،لاہور کی تعمیر وترقی کاپلان، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر تکمیل کے لئے تین ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی۔لاہور کی تمام چھوٹی بڑی روڈزکی تعمیر ومرمت کی جائے گی،وزیراعلیٰ پنجاب نے گلیاں پکی بنانے اور ٹف ٹائل لگانے کے پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی صدارت میں لاہور کی تعمیر و ترقی کے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ لاہور کی تمام چھوٹی بڑی روڈزکی تعمیر ومرمت کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے گلیاں پکی بنانے اور ٹف ٹائل لگانے کے پراجیکٹ کی منظوری دے دی،وزیر اعلیٰ مریم نوازہر دس دن کے بعدلاہور کی تعمیروترقی کے پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گی۔
اجلاس کے دوران لاہور میں دو لاکھ 22 ہزار سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا اصولی فیصلہ کیا گیا،لاہور کے 9زون میں ڈرینج اور سیوریج کی بحالی اورتعمیر ومرمت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے سیورماسٹر پلان اور واٹر ٹینک بنانے کے پراجیکٹ پرجامع پلان طلب کر لیا،واسا کو میشنری اور افرادی قوت کی ضروریات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور کے تمام علاقوں کو بتدریج واسا سروسز ایریا میں شامل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نےلاہور کے تمام واٹر فلٹر یشن پلانٹ فنکشنل کرنے کا حکم بھی دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں،صفائی کی مہم میں عوام بھی حکومت کا ساتھ دیں۔
اجلاس میں سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب،پرویز رشید،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق،ایم پی اے ثانیہ عاشق،معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہاؤسنگ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور