ٹاپ سٹوریز

نظرثانی اپیل کا نیا قانون، نواز شریف اور جہانگیر ترین کو بھی اپیل کا حق مل گیا

Published

on

صدر پاکستان عارف علوی نے سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر بل 2023 کی منظوری کے بعد اس قانون کے نفاذ کا گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔صدر مملکت نے اس نئے قانون کی منظوری گذشتہ جمعہ کو دی۔

نئے قانون کے تحت اب 184 (3) یعنی سپریم کورٹ کے سوموٹو کیسز میں دیئے گئے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کی جا سکے گی اور اس قانون کا اطلاق ماضی میں دیئے گئے فیصلوں پر بھی ہو گا۔

نئے قانون کے تحت 184/3کے تحت فیصلوں پر نظر ثانی اپیل ہو گی،اپیل فیصلہ دینے والے بینچ سے بڑا بینچ سنے گا، نئے قانون کے تحت اپیل30 کی بجائے 60 دن میں دائر کی جا سکے گی۔

ماہرین قانون کہتے ہیں کہ قانون کا اطلاق ماضی سے کئے جانے سے نواز شریف اور جہانگیر ترین بھی اس نئے قانون سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپیل دائر کرسکیں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version