کھیل

ویمنز فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2023، افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے ناروے کو ہرا دیا

Published

on

ویمنز فیفا ورلڈ کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں ہانا ولکنسن نے میچ کا واحد گول کر کے نیوزی لینڈ کو ناروے پر فتح دلوادی۔ آکلینڈ میں ہونے والے افتتاحی میچ کو 42 ہزار سے زیادہ شائقین نے سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا جو نیوزی لینڈ کی فٹبال تاریخ کا سب سے بڑا کراؤڈ ہے۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا مشترکہ طور پر اس ٹورنامنٹ کے میزبان ہیں،نیوزی لینڈ کی ویمنز فٹبال ورلڈ کپ میں یہ پہلی فتح ہے، اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پانچ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں 15 میچ کھیلے اور کسی بھی میچ میں کامیابی نہیں ملی۔

نیوزی لینڈ ٹیم نے سابق ورلڈ چیمپیئن کو آکلینڈ میں ہرا کر تاریخ رقم کی، نیوزی لینڈ کا جیت کا مارجن مزید بہتر ہو سکتا تھا اگر ریا پرسیوال پینلٹی مس نہ کرتیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے ہاف میں ناروے کی گول کیپر ارورہ میکالسن کے لیے زیادہ پریشانی کا باعث نہیں بنی لیکن کھیل کا دوسرا ہاف شروع ہونے کے تین منٹ بعد جیکی ہینڈ کی دائیں جانب سے باکس میں دی گئی گیند کو ہانا ولکنسن نے نیٹ میں پھینک دیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version