تازہ ترین
چیئرمین پی سی بی سے نیوزی لینڈ کے وفد کی ملاقات، سکیورٹی پلان پر اظہار اطمینان
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سےنیوزی لینڈ کے سکیورٹی وفد نے ملاقات کی ،سکیورٹی وفد میں نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیتھ ملز (Heath Mills) اور سکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈکاسن (Reg Dickason) شامل تھے۔
،ملاقات میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے انتظامات اور سکیورٹی پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کیوی وفد کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی۔
محسن نقوی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کے مہمان ہیں، کیوی ٹیم کے لئے بہترین سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔
نیوزی لینڈ کے وفد نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا۔سکیورٹی انتظامات شاندار ہیں۔ کیوی وفد نے کیورٹی پلان پر اطمینان کااظہار کیا۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کرنل خالد اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل پاکستان کرکٹ بورڈ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔