Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

Published

on

بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا، سینئر رکن انجینئر زمرک خان اچکزئی نے ارکان سے حلف لیا۔

بلوچستان کی 12 ویں اسمبلی کا پہلے اجلاس کے دوران اہوان میں بم دھماکوں کے شہداء اور زخنیوں کی صحت یابی کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

زمرک اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے جو اعتماد کیا اس کو پورا کریں گے، صوبے میں امن وامان کو بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔

اجلاس کے دوران بلوچستان اسمبلی کے 58 نومنتخب اراکین نے رکنیت کا حلف اٹھایا۔ سرفراز بگٹی، نواب ثناء اللہ اور جام کمال تقریب حلف برداری میں موجود نہیں تھے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا، اسپیکر کے لیے ن لیگ کی راحیلہ درانی کے نام پر اتفاق ہوا۔

ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی سرفراز بگٹی کو چند روز قبل ہاتھ پر چوٹ لگی تھی، جس کی دوسری سرجری آج ہونی ہے، ڈاکٹرز کے مشورے پر وہ سرجری کے بعد حلف اٹھانے ایک دو روز میں کوئٹہ جائیں گے۔

واضح رہے کہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے سینیٹ کی سیٹ چھوڑ دی جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سینیٹر پرنس عمر احمد زئی نے بھی سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین