Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

اگلے سال حج اخراجات 10 لاکھ 25 ہزار روپے،7 جی بی ڈیٹا اور خواتین کے لیے عبایا فراہم کیا جائے گا

Published

on

نگران وزیرمذہبی امور انیق احمد نے بتایا ہے کہ پاکستانی عازمین کے لیے آنے والا حج گزشتہ حج سے سستا ہوگا، آئندہ حج 10 لاکھ 75 ہزار روپے  میں ہوگا، حاجی کوموبائل کے استعمال کیلئے 7 جی بی ڈیٹا بھی دیا جائےگا، عازمین حج لاتعدادکالزکرسکتے ہیں، تمام خواتین عازمین کو عبایا دیا جائےگا۔

اسلام آباد میں حج پالیسی 2024 سے متعلق پریس بریفنگ میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دیدی ہے،آئندہ حج 10 لاکھ 75 ہزار روپے  میں ہوگا، آنے والا حج گزشتہ حج سے سستا ہوگا،اب حاجی جدید ایپ کا استعمال کرے گا اور گم نہیں ہوگا،حاجی کوموبائل کے استعمال کیلئے 7 جی بی ڈیٹا بھی دیا جائےگا،عازمین حج لاتعدادکالزکرسکتے ہیں

نگران وزیرمذہبی امور انیق احمد نے بتایا کہ تمام خواتین عازمین کو عبایا دیا جائےگا،اب 10 سال سے کم عمربچے بھی حج ادا کرسکیں گے،نجی حج اسکیمز میں 80 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے خدمت گار رکھنے کی شرط میں نرمی کی جائےگی،وفاقی کابینہ نے ہارڈ شپ حج کوٹہ میں کمی کی بھی منظوری دی ہے،ڈالر کے ذریعے حج اسپانسر کرنے والے قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

نگران وزیرمذہبی امور نے کہا کہ گزشتہ سال حج اخراجات 11 لاکھ 75ہزار روپے تھے،کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آنے والا حج گزشتہ حج سے سستا ہوا ہو،ایئر لائنز سے بھی ریلیف لینے کی کوشش کر رہے ہیں،ایئرٹکٹ پر ریلیف ملا تو حجاج کےاکاؤنٹ میں  رقم ڈال دی جائےگی،اگر انٹرنیٹ کام نہ  کرے تب بھی ایپ کام کرے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین