پاکستان

نکاح کیس کی آج پھر سماعت، پچھلی سماعت پر عمران خان، بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا میں توتکار

Published

on

غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت آج پھر اڈیالہ جیل میں ہوگی۔۔سینئر سول جج اسلام آباد قدرت اللہ سماعت  کریں  گے۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران عمران خان، بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے درمیان عدالت میں جھگڑا ہوگیا۔

عمران خان  کے وکیل نے  خاور مانیکا کو مُکا مارنے کی کوشش کی۔ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے بشریٰ کو پہلی بار نکاح کے دن دیکھا، وہ اور بشریٰ بی بی قرآن پاک پر حلف لینے کو تیار ہیں، خاور مانیکا بھی حلف لیں۔

خاور مانیکا نے عمران خان کو جواب دیا کہ میں قرآن پر حلف اٹھانے کو تیار ہوں، تم جھوٹ بول رہے ہو ، خدا سے ڈرو ، تم نے میرا گھر برباد کر دیا۔

عمران خان نے قرآن پاک پر حلف لینے کی ضد کی، عدالت نے آرڈر لکھوایا کہ قرآن پاک پر حلف لینے کے بعد ملزمان کا جرح کا حق ختم ہو جائے گا ، اس پر عمران خان نے کہا کہ ہم حلف بھی لیں گے اور جرح بھی کریں گے۔غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت آج پھر اڈیالہ جیل میں ہوگی۔۔سینئر سول جج اسلام آباد قدرت اللہ سماعت  کریں  گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version