Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نکاح کیس، 12 جولائی کو ہر حال میں کیس کا فیصلہ دینا ہے، عدالت

Published

on

اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے عدت نکاح کیس کافیصلہ 12 جولائی کو سنانے کااعلان کیا ہے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے پیر تک دلائل مؤخر کرنے کی استدعا کی، جج افضل مجوکا نے ریمارکس میں کہا کہ 12جولائی تک ہرحال میں فیصلہ سنانا ہے ۔۔کیس کی مزید سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ خاور مانیکا کو اتنا ریلیف نہ دیا جائے،میں کل دستیاب نہیں ہوں گا ، میرے دلائل سوموار کے لیے رکھ لیے جائیں،سوموار 9 بجے دلائل شروع کرکے دو گھنٹے مکمل کرلوں گا۔
جج افضل مجوکا نے کہا کہ عدالت نے 12 جولائی تک ہر حال میں فیصلہ سنانا ہے ۔
زاہد آصف ایڈوکیٹ نے کہا کہ میں سلمان صفدر صاحب کے دلائل سے مستفید ہونا چاہتا ہوں،

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالت آتے ہوئے بہت سارے گھڑے گھودے گئے ہیں ڈر تھا کہیں گر نہ جائیں۔

زاہد آصف ایڈوکیٹ نے کہا کہ وہ گڑھے آپ کے لئے نہیں درختوں کے لئے کھودے گئے تھے۔
سلمان صفدر نے کہا کہ میں فوجداری کا وکیل ہوں میں نے 22 سال یہی کیا ،ہمیں چھوٹا ریلیف نہی ملا ہم آج بڑا ریلیف مانگنے آئے ہیں،آج ہم ضمانت نہیں بریت مانگنے آئے ہیں یہ سارا کیس عدت کے گرد گھوم رہا ہے،یہ کیس شکائت کنندہ کی بدنیتی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
سلمان صفدر نے کہا کہ میں نے کل فائیل کھولی تو پوچھا کیا خاور مانیکا نے اپنی شادی کا نکاح نامہ عدالت میں جمع کروایا گیا،جواب آیا کہ نہیں نکاح نامہ موجود نہیں،یہ سارا کیس ڈاکومنٹری کیس ہے، کیا کریمنل کیس ایسے چلتا ہے،مجھے مایوسی تھی میری ان سیکورٹی اب زیادہ بڑھ گئی ہے سزا معطلی کی درخواست پر دو دن فیصلہ محفوظ ہوا ہماری کچھ باتیں یاد نہیں رہیں۔

سلمان صفدر نے کہا کہ مجھے ابھی آپ کو مطمئن کرنا ہے اگر مطمئن کر لیا ہوتا تو آج ہم کہہ رہے ہوتے کہ اپیل پھر کبھی سہی۔ جج افضل مجوکا نے کہا کہ 12 جولائی سے پہلے جو ٹائم ڈیٹ چاہیے بتا دیں 12 جولائی کے بعد ایک منٹ نہیں۔
سلمان صفدر نے کہا کہ میں کل نہیں ہوں گا پیر کے دن کیس رکھ لیں،عدالت نے کیس کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین