پاکستان
تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال شاہ کوٹ میں دوران آپریشن ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر کوئی کارروائی نہ ہوئی
ضلع ننکانہ کے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال شاہ کوٹ کے آپریشن تھیٹر میں دوران آپریشن مریضہ کی ویڈیو بنائی گئی ۔عملے نے آپریشن تھیٹر میں دوران آپریشن مریضہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔
آپریشن تھیٹر میں مریضہ کی برہنہ ویڈیو پر ٹک ٹاک بنانے کے معاملے پر ہسپتال انتظامیہ خاموش ہے تاحال کوئی کاروائی نہ ہوسکی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ننکانہ صاحب نے انکوائری کے لئے معاملہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ننکانہ صاحب ڈاکٹر محمد اظہر امین کو بھجوایا لیکن کوئی کارروائی نہ کی گئی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نزیر نے سرکاری ہسپتال شاہ کوٹ میں خاتون کی ڈیلوری پر ٹک ٹاک کی ویڈیو ریلیز ہونے کا نوٹس لیا ہے۔
خواجہ عمران نذیر نے سیکرٹری صحت علی جان خان کو اس سلسہ میں فوری کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی، خواجہ عمران نذیر کاکہنا ہے اس واقعہ کی مکمل چھان بین کرکے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ہسپتالوں میں خواتین کی پرائیویسی کا مکمل تحفظ کیا جائے گا،ہسپتالوں میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر ہسپتال انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور